چترال بازار میں دکان آگ لگنے سے خاکستر

چترال(نمائندہ زیل نیوز) چترال بازار میں گول دور چوک کے قریب ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور چند لمحے میں پوری دکان جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گولدور چوک گورنرکاٹیج روڈ میں کباب کی مشہور دکان اس وقت سانحے کی زد میں آگئی جب دکان کے اندر رکھا ہوا گیس سلینڈر لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ پکٹرلی ۔اس وقت دکان میں موجود لوگ کھانے میں مصروف تھے آگ کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے جان بچائی۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں تھے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ بروقت آگ پر قابو پانے کی وجہ سے کباب کی دکان سے متصل دوسری دکانوں کو نقصان سے بچایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email