بونی پل روڈ کی مرمت میں پائپ لائن لیکچ سے سڑک جم جانے کی وجہ سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بونی ( جمشید احمد)بونی پل روڈ کے سائیٹ پر بچھائے گئے پانی کی پائب لائینوں میں  لیکیچ کی وجہ سے پانی سڑک میں  جم گیا ہے۔ صبح کے وقت اسکول  جانے والے بچوں اور  بچیوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ساتھ ساتھ اس روڈ میں سینکڑوں  مسافر گاڑیاں اورسکول بسوں  کا پھلسن کی وجہ سے چلنا  مشکل ہوگیا ہے پانی کا اس طرف جم جانے کی  وجہ سے  کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے ۔اس کے علاوہ  سڑک پر کام کر نے والے ٹھیکہ دارکی   سڑک  مر مت اورکھودائی سے گہلی جاتے ہوئے پانی کی پائپ لائین متاثر ہوئے  ہیں۔ سڑک کے کناروں پر خفاظتی نالے نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک میں بہتے ہوئے جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ راستہ انتہائی دشوار گزار ہوگیاہے اس لیے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جاتاہے کہ کسی قسم کی حادثے رونما ہو نے سے پہلے اس پر غور کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email