مانسہرہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ چترال سےدو گنا بڑا ہوگا۔ پارٹی قائدین کا دعویٰ

مانسہرہ(ایم۔فاروق زیل نیوز)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب 26 نومبر کو مانسہرہ کا دورہ کرینگے اور گراؤنڈ بیلہ اکبر خان میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرینگے۔اسی سلسلے میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام علاقوں میں مانسہرہ پولیس کے جوان سیکورٹی کلیئرنس میں مصروف عمل ہیں۔ شہر سمیت ملحقہ تمام گلیوں اور راستوں کو پی۔ٹی۔آئی کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔ چین کو جانے والی روٹ  شاہراہ ریشم میں موجود تمام سائن بورڈ بھی پارٹی کے بینروں سے سج گئے ہیں۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کےلئے پارٹی کی خواتین بھی متحرک نظر آرہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ  کے کارکناں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عظیم قائد کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ زیل نیوز سے باتیں کرتے ہوئے  پی۔ٹی۔آئی مانسہرہ کے مرکزی قائدیں نے جلسے کی تیاریوں کے متعلق بتایا کہ وہ چترال و دیگر جلسوں سے دوگُنا عوام جمع کرکے تاریخ رقم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email