موڑکھوتورکھوتحصیل بن گیا

پشاور(نمائندہ زیل نیوز) حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ریونیواینڈ اسٹیٹ کی طرف سے جاری  اعلان کے مطابق سب تحصیل موڑکھو اور سب تحصیل تورکھو کو زم کرکے ایک تحصیل کا درجہ دیا گیا۔موڑکھو تورکھو تحصیل میں دو سرکل ہونگے۔ موڑکھو سرکل کے یو سی اویر کے شوگرام پٹوار حلقے میں پرپیش،شوگرام اور بمباغ کے علاقوں کو شامل کیا گیاہے۔اسی یوسی کے اویر پٹوار حلقے میں ریری اور لون جبکہ پٹوار حلقہ گہکیر میں گہکیر ۱ اور گہکیر ۲ شامل ہیں۔ اویر ۲کے پٹوار حلقے میں پختوری،شابرونز اور موژین کو شامل کیا گیا ہےجبکہ اویر۳ پٹوار حلقے میں نچھاغ اور بروم کے علاقے   شامل ہیں۔

کوشٹ یوسی کے پٹوار حلقے کوشٹ میں کوشٹ ۱،کوشٹ ۲،کوشٹ ۳ اور موردیر شامل ہیں۔موڑکھو یوسی کے سماگول پٹوار حلقے میں سماگول،وریجون۱،وریجون ۲کوشامل کیا گیا ہے۔ اسی یوسی کے دراسن پٹوار حلقےمیں دراسون اور سوروخت شامل ہیں۔موڑکھو یوسی کے کشم پٹوار حلقے میں کشم ۱،کشم ۲ شامل ہیں۔ تریچ یوسی کے تریچ ۱ پٹوار حلقے میں تریچ،لولیمی اور لون کوہ جبکہ تریچ ۲ پٹوار حلقے میں شاگروم،سِمتیج،پرسین اور نیشکو گاؤں کوشامل کیا گیا ہے۔ تریچ یوسی کے زیز دی پٹوار حلقے میں زیزدی اور مدک کے علاقے شامل ہیں۔

سرکل تورکھو کے کھوت یوسی کے ریچ پٹوار حلقے میں ریچ ۱،ریچ ۲ جبکہ اسی یوسی کے کھوت پٹوار حلقے میں کھوت ۱،کھوت۲،کھوت۳ اورکھوت ۴ شامل ہیں۔ شاگرام یوسی کے میڑپ پٹوار حلقے میں میڑپ ۱،میٹرپ ۲ جبکہ استارو پٹوار حلقے میں استارو،ویرکھوپ اور شاگرام کے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ شاگرام یوسی کے زنگ لشٹ پٹوار حلقے میں زنگ لشٹ،واشیچ اور اجنو شامل ہیں۔ تورکھو سرکل  کے شاگرام یوسی کے بوزوند پٹوار حلقے میں بوزوند اور شوتخار کے علاقے شامل  ہیں۔

No automatic alt text available.

Image may contain: text

Print Friendly, PDF & Email