گولین ٹرانسمیشن لائین اور کھمبے بچھاتے ہوئے ٹریفک کے نظام میں خلل ۔

کوغذی (نمائندہ زیل )ذرائع مواصلات انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جہاں سڑکیں ہوں وہاں ترقی  کے آثار بھی دکھائی دیتی ہیں لیکن  کوغذی میں حالات یہ اس کے بالکل برعکس ہیں۔ ایک تو پہلے ہی سے سڑکیں تنگ اور دوسری طرف گولین گول پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے بھاری ٹرکوں کی آمدورفت کی وجہ سے پکّی سڑکیں بھی ویران ہوگئیں ، جگہ جگہ کھڈے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نظر آتی ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ محکمہ واپڈا جو کہ پراجیکٹ کے شروع سے ہی عوام کوغذی کے ساتھ نا انصافی کا سلوک کرتا آرہا ہے لیکن عوام اور حکومتی نمائندے خامو  ش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوغذی میں محکمہ واپڈا کی جانب سے  پکی سڑک(جو کہ اپر چترال اور گلگت کو جاتی ہے)  کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں جو کہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email