دروش میں نئے ڈی پی او چترال کا پرتباک استقبال

دروش(نمائندہ زیل نیوز)چترال میں تعینات نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)منصور عالم کا چترال پہنچنے پر دروش کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جب ڈی پی او لواری ٹنل کے راستے دروش کے مقام پر پہنچا تو دروش کے عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔دروش بازار میں انہیں ہار پہنایا گیا اور بچوں نے گل دستے پیش کئے۔ ساکنان ِ دروش نے جلوس کی شکل میں پولیس آفیسر کو لیکر ریسٹ ہاؤ س پہنچے جہاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے قاری جمال عبدالناصر نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور چترال کے پرامن ماحول کوبرقرار رکھنے کے لئے چترال پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او چترال منصور عالم نے والہانہ استقبال پر اہالیان دروش کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ اس کی سربراہی میں  پولیس کا محکمہ اپنے فرائض  کو احسن طریقے سے انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ تقریب کے بعد شرکاء نے  دروش سے ڈی پی او کو رخصت کیا وہ کل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کی حیثیت سے چارچ سنبھالیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email