چترال میں سائنس اور فن کی نمائش اختتام پذیر

چترال(نمائندہ زیل نیوز)شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیرانتظام چترال کے مختلف سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین سائنس اور فن کی نمائش گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس سائنسی اور آرٹ نمائش میں چترال کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلے میں فزکس،کیمسٹری،بیالوجی،کمپیوٹر سائنس،آرٹ،کیلی گرافی اور دوسرے مقابلے شامل تھے۔کیمسٹری کے کیٹیگیری میں گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت اوّل،آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ دوسری اور فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فزکس کیٹیگیری میں آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ پہلی،گورنمنٹ ہائی سکول بلچ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔بیالوجی کیٹیگیری میں فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال نے پہلی، آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس کیٹیگیری میں آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ پہلی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال دوسری اور فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹ اور دستکاری کیٹیگیری میں فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول گرم چشمہ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول موڑدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پینٹنگ کیٹیگیری میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بلچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیلیگرافی کیٹیگیری میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دینین پہلی،فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال دوسری جبکہ شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چترال ممتاز محمد وردگ،تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں اعزازی شیلڈ تقسیم کئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کا اعادہ کیا۔ یاد رہے شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ شہید کی کوششوں سے وجود میں آیا تھا جس میں طلبہ کو میڈیکل اورانجینئرینگ کالجوں کے انٹری ٹسٹ کے لئے کوچنگ کلاسوں کے ساتھ ساتھ مقابلے کے امتحانات کے لئے بھی تیار کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email