ڈی پی او چترال کا تبادلہ

پشاور(نمائندہ زیل نیوز)چترال میں تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی اکبر شاہ کا تبادلہ بحیثیت پی ایس او انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہوا ہے۔ کیپٹن(ر)منصورعالم کا تبادلہ ایس پی ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا سے بحیثیت ڈی پی او چترال عمل میں آیاہے۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری حکم نامے کے مطابق محکمہ پولیس میں ۱۴ افسران کا تبادلہ اور تعیناتی  مختلف جگہوں پر ہوئی ہے۔  نیا ڈی پی او چترال کیپٹن (ر)منصور عالم بہت جلدچارچ سنبھالیں گے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ  اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email