دروش میں تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس بنا یا جائے گا ، پی سی ون طلب

دروش(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تحصیل دروش کےقیام کے فوراً بعد اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر میں رسائی میں  آسانی ہو۔اس موقع  پرپی ٹی ائی کے ضلعی رہنما رضیت با اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر 6 کنال عاراضی خریدنے اور اس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کیلئے فوری طور پر پی سی ون طلب کیا ہے تاکہ زمین خریدنے کے بعد اس پر کمپلکس فوری طور پر تعمیر کیاجائے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کو یکجا کر کے اس کا نام تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس رکھا گیا ہے۔

جس کیلئے ہم صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ و تحریک انصاف کے ضلعی قیادت اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے مشکور ہیں کہ جن کی بدولت لوگوں کی سہولت کیلئے پہلے تحصیل کا قیام اور اب تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کیلئے باقاعدہ طور پر زمین خریدنے اور اس پر بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔آنے والے کچھ مہینوں میں لوگوں کو دروش تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email