اینٹی ٹیکس مو ومنٹ کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑ تال

گلگت بلتستان( فریاد فدائی ) اینٹی ٹیکس مو ومنٹ کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑ تال کی کال پہ پورا گلگت بلتستان بند رہا شاہراہ قرا قرم بھی اس دوران بند رہا ۔تمام کا روبا ری مراکز بند ،مجمو عی طور پر کاروبا ریوں کو لا کھوں کا نقصان اٹھا نا پڑا ۔ بنک بھی بند رہے ۔ ٹھیکیداروں نے پو نیال روڈ سے ریلی نکا لی جو کلمہ چوک سے ہو تے ہو ئے اتحاد چوک کے پاس اختتا م پذیر ہو ئی اس دوران مقر رین نے کہا کہ اگر ٹیکس کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اگلا مر حلے میں تمام اضلا ع سے عوام گلگت کی جا نب لا نگ ما رچ کر ینگے اور گلگت سے اسلام آباد کی جانب لا نگ ما رچ ہو گا پھر سپر یم کو رٹ آف پاکستان کے در وازے پر دھر نا دیا جا ئے گا ۔ اس احتجاجی مظا ہر ے میں تمام سیا سی ، سما جی قومی جما عتوں کے رہنما ؤں نے شر کت کی اور انہوں نے تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اب کی بار احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گا اور اب جن وسا ئل سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے ان کے حصول تک احتجا ج جا ری رکھا جا ئے گا اگر کو ئی اپنے مو قف سے دستبر دار ہوا تو وہ قومی مجر م ہے ۔دریں اثنا انجمن تاجران اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے دورۂ اسکردو کے موقع پر گلگت بلتستان میں غیر آئینی غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے مزید چند سال گلگت بلتستان کو فری ٹیکس زون میں رکھنے کا اعلان کردیا تھا لیکن نوٹیفیکشن کے باجود گلگت بلتستان میں عملی طور پر اطلاق نہ ہوا تھا۔جس پر انجمن تاجران نے انیٹی ٹیکس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email