برغوزی کے معروف سینئر استاد قاری سردار محمد صاحب المعروف "تبلیغی استاد” اپنی ملازمت سے پنشن ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چترال سے 20 کلومیٹر دور برغُوزی گاؤں سے تعلق رکھنے والے معروف "تبلیغی استاد” اپنی سُریلی آواز کی وجہ سے پورے چترال میں پہچانے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ وہ سن 1985 کو بحیثیت معلّم قرأت گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی میں تعینات ہوگئے تھے اور وہاں سے اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ چترال کے مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے اور علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔  دعوت تبلیغ سے دلی لگن اور محنت کی وجہ سے وہ اپنے علاقے اور پورے چترال میں "تبلیغی استاد” کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتہ کے روز گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کی طرف سے اُنکے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سکول ہذا کے اساتذہ و طلباء سمیت علاقے کے معززین نے بھی شرکت کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے تبلیغی استاد کے خد ما ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران ملازمت اپنی خدمات کو بخوبی سر انجام دیں اور بچوں کی دینی تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑے ۔ واضح رہے کے پورے چترال میں تبلیغی استاد کے شاگرد موجود ہیں جو سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں میں فائز ہیں اور اِسکے علاوہ اُنکے شاگردوں میں معروف سماجی اور سیاسی نمائندگاں بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email