صاف و شفاف وادی۔۔ڈی سی چترال تیرا شکریہ

چترال(زیل ڈیسک) چترال  میں صفائی مہم ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھرکی تعیناتی کے بعد سنجیدگی کے ساتھ جاری ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹاؤن چترال کی سڑکوں کو دھونے کا عمل دیکھنے کو ملا۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ چترال کے سو ویلیج کونسل کے ناظمین بھی اس مہم میں ہمسفر ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈی پی او سید اکبر علی شاہ ،اے ڈی سی منہاج الدین،اے سی عبد الاکرم،ڈسٹرکٹ آفیسر فائنانس حیات شاہ،صدر تجار یونین حبیب حسین مغل ،ٹی ایم او قادرناصراور ان کا عملہ داد کے مستحق ہیں جنہوں نے ٹاؤن چترال کے خاک آلودہ راستوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بازار کو تزئین وآرائش کے مرحلے سے بھی  گزارے۔

مختلف مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام کرکے خود بھی اور دوسروں کو بھی ساتھ ملائے۔ عوامی مقامات پر ردی کی ٹھوکریاں رکھ کر "صفارچھترار۔۔اسپہ چھترار ” کو تقویت بخشی۔امید افزا عمل یہ ہے کہ شاپنگ بیگس کی جگہ کپڑے سے بنے بیگوں کا تعارف کرکے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا قدم ٹاؤن چترال سے اٹھایا گیا ۔ ویلیج ناظمین دوسرے عوامی نمائندوں کو ساتھ ملا کراپنے اپنے علاقوں میں صفائی مہم کو دوام بخشنے کےساتھ ساتھ عوام میں بھی صفائی کے حوالے سے شعوروآگاہی بیدار کرنے میں کردار ادا کررہے ہونگے ۔ہم ایک مرتبہ پھر خراج تحسین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ جواحسن ا قدام انہوں نے صاف وشفاف چترال کے لئے اٹھائے ہیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email