ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ ٹیم کا رورل ہیلتھ سینٹر کوغذی کا اچانک دورہ

کوغذی: ہفتے کو "محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم” نے آر۔ایچ۔سی کوغذی کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ویلج کونسل کوغذی کے سیاسی عمائدین اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ کوغذی کے سیاسی عمائدین اور عوام نے مانیٹرنگ ٹیم کے آفیسر کو ہسپتال کے موجودہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "رورل ہیلتھ سینٹر کوغزی” میں ایکسرے کی مشین و عملہ موجود ہونے کے باوجود بند پڑی ہے اور مریضوں کو اِسی سلسلے میں چترال شہر جانا پڑ رہا ہے جو ایک غریب شخص کے جیب پر بھاری پڑتا ہے۔ اس پر مانیٹرنگ آفیسر نے سختی سے نوٹس لیا اور عملے کو ایکسرے کی مشین باقاعدگی سےچلانے کی ہدایت دی ۔ اس کے بعد ٹیم کے آفیسر نے ہسپتال میں موجود میڈیسن سٹور کا بھی دورہ کیا جہاں پہلے ہی سے  کچھ دوائیوں کی فقدان موجود تھی۔ آخر میں مانیٹرنگ ٹیم کے آفیسر نے مین فیمل و میل وارڈ اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات ٹھیک کرنے اور وہاں پر درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ یہاں پر علاج معالجے کی خدمات وسہولیات کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email