ملک کے پرامن ضلع چترال سے قومی جیپ ریلی اگلے پڑاؤ کی جانب روانہ

چترال(نمائندہ زیل نیوز)جشن آزادی کی سترویں تقریبات کےسلسلے میں پاکستان آرمی کے زیراہتمام قومی جیپ ریلی  کا قافلہ پاکستان کے پرامن ترین ضلع چترال سے گلگت بلتستان کی طرف روانہ ہوا۔ چترال فوربائے فور کلپ کے ۱۹ ممبران  سبزہلائی پرچم کے سایے تلے اپنی گاڑیوں کے ساتھ جب پولوگراؤنڈ چترال سے روانہ ہوئے تو پولوگراؤنڈ میں موجود ہزاروں کی تعداد میں شرکاء فلگ شگاف نعروں اورتالیوں کی گونج میں ریلی کے شرکاء کو رخصت کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کہا کہ پاکستان میں امن کی بحالی  میں پاکستانی عوام ،حکومت اور پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد سے   پاکستان کا تشخص بحال ہوگااور دنیا کو امن کا پیغام جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ،ضلع ناظم چترال،ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان،ڈی پی او سیداکبرعلی شاہ اور دوسرے معززین شرکاء ریلی اور پولو کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

قومی جیپ ریلی چترال سے شندور پاس سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان پہنچ کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی اور وہاں سے گواردو پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی میں چترال فور بار فور کلپ کے شہزادہ رضاء الملک،آفتاب احمد شاہ،طفیل احمد،سنگین غازی،عبدالوہاب،رضوان الٰہی،محمد عالمگیر عالم،اسداللہ،شہزاد احمد،ڈاکٹر اعجاز احمد،ارباب جہانگیر،فضل احد،محمد فاروق اقبال،حنبل محبوب حسین،نثار احمد،محمد جعفرشاہ،ولی اللہ،اور گران بادشاہ شرکت کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email