قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کیلئے آگاہی کا قومی دن

چترال(ڈیسک زیل نیوز) پاکستان میں ۲۰۰۵ کو آنے والا تباہ کن زلزلہ اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی لاتعداد داستانیں  چھوڑ گیا۔ ۸۶ ہزار افراد جان بحق ، ۶۹ ہزار افراد زخمی جبکہ ۲۸ لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں  کی تعداد میں ہنستے بستے گھر بھی تباہ ہوئے۔اس زلزلے کی یاد میں پاکستان میں ہر سال  ۸ اکتوبرکو قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کےلئے آگاہی کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کے ساتھ ساتھ آفت آنے کے بعد اقدامات کے حوالے سے شعور وآگاہی دینا ہے۔ پاکستان میں ضلع چترال قدرتی آفات کے تناظر میں خطرناک ترین زون میں واقع ہے۔ یہاں زلزلے کی شدت،بارش اور گلیشئرز کے پھٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے،خوفناک برفانی تودے اورتیزی کے ساتھ  زمین کا سرکنا معمول کی بات ہے۔ ان قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات  کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے  کردار ادا کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے