چترال کا نیا انتظامی سربراہ

چترال(نمائندہ زیل نیوز) ضلع چترال میں تعینات نیا ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سدھیر سی ایس پی آفیسر ہیں ۔آپ کا تعلق صوبہ سندھ کے مردم خیز ضلع لاڑکانہ سے ہے۔چاندکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں داخلے کے بعد خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے  میڈیکل کی تعلیم کوادھورا چھوڑ کر بیس سال کی عمر میں ملازمت شروع کی۔موٹروے پولیس میں سینئر پٹرولینگ آفیسر تعیناتی کے بعد ایک مرتبہ پی سی ایس اور دو مرتبہ سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس سے پبلک پالیسی میں ڈگری  بھی حاصل کی۔۲۰۰۹ میں سی ایس ایس کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پاکستان ایڈمینسٹریو سروس تعینا ت ہوئے۔اس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،فیکلٹی سی ایس ایس کمپلکس اکیڈمی اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر فارن سروس آف پاکستان  کے عہدوں پربھی فائز رہے۔ ارشاد علی سدھیرجلد ڈپٹی کمشنر چترال کا چارچ سنبھالیں گے اور بہتر عوامی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے