چترال کے دو ممکنہ آزاد امیدوار

چترال: حالیہ دنوں چترال میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔ کوئی ایک پارٹی چھوڑ کر دوسرے پارٹی میں شامل ہو رہا ہے تو کوئی خود امیدارو بننے کے لیے پر تول رہا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق امیر اللہ (ر) صوبیدار17 سال فوکس پاکستان میں خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ دنوں فوکس پاکستان سے ریٹائر ہوگئے۔ اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوادعی پارٹی کے بعد میڈیاکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی جیسے شاندار ادارے میں خدمات سرانجام دینا بطور پاکستانی ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ پاکستان آرمی میں سروس کے دورانیے کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین وقت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے کچھ بھی اور کبھی بھی کرنے کے لئے میں اور میری اولاد ہمیشہ تیار رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے لائحہ عمل کا بہت جلد میڈیا کے ذریعے اعلان کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں اور باہمی عوامی مشورے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف یوسی یارخون کے سرگرم رکن زار بہار خان نے بھی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی اسمبلی کے نشت پی کی 90 سے الیکشن لڑیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے