اسیران ناموس رسالت بہت جلد رہا ہوں گے

چترال ( نمائندہ زیل نیوز) اسیران ناموس رسالت چترال کے سرپرستوں اور چترال کے علماء نے ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی کے ساتھ منعقدہ جرگے کے بعد بہت جلد قیدیوں کی رہائی کی اُمید کا اظہار کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 3 people, people sitting and indoor

قیدیوں کے سرپرستوں معین الدین ، شاکر اللہ ، فاروق اعظم ، قاری امین اللہ ، حضرت علی ، قاری جمال عبدالناصر وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ انہوں نے ناموس رسالت کے قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال نے یقین دلایا ہے ۔ کہ بہت جلد ان قیدوں کو رہا کیا جائے گا ۔ فاروق اعظم نے کہا ۔Image may contain: 6 people, people sitting and indoor

کہ قیدیوں کی رہائی ممکن بنانے کے سلسلے میں جن جن حضرات نے بھی کوشش کی ہے ۔ اسیروں کے والدین اُن کے مشکور ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ یہ واقعہ ایک اسلامی جذبے کے تحت واقع ہوا ہے ۔ اس لئے اس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر نے 324،311جو کہ ناقابل ضمانت دفعات ہیں ۔ کو واپس لینے کی یقین دہانی کی ہے ۔ اور ہمیں اُمید ہے کہ وعدے کے مطابق اسیروں کی رہائی ممکن ہو گی ۔Image may contain: 6 people

انہوں نے جرگے کے معروضات سننے اور مثبت یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تین وکلاء ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ، سابق صدر بار غلام حضرت انقلابی اور وقاص احمد ایڈوکیٹ پر مشتمل ایک سہ رکنی پینل اس حوالے سے مقدمے کا جائزہ لے گی ۔ اور مزید اقدامات کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے