شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی نے چترالیوں کی خدمت کادوسرا سنگ میل عبور کرلیا

چترال (نمائندہ زیل نیوز) گورنمنٹ  ہائی سکول چترال کے ہال میں جمعہ کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے دوسرے بیچ میں پاکستان ائیر فورس  سکولوں اور کیڈیٹ کالجوں  کی تیاری کے سلسلے میں  ہونے والے دو مہینے پر محیط کلاسز کے طلباء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں اے سی چترال عبدالکرم ، اے اے سی چترال رخسانہ جبین، ڈی او فنانس نورالامین، چترال چیمبر آف کامرس  کے صدر سرتاج احمد خان ، ڈگری کالج چترال کے پرنسپل ، شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے اساتذہ ، طلباء اور بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک ہوئے۔

تقریب میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اے سی چترال عبدالکرم نے  سی پیک اور لواری ٹنل کے تناظر میں چترال کے بدلتے ہوئے حالات پرروشنی ڈالی اورکہا کہ شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی ان تمام حالات اور چلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے پروفیسر فدا الرحمن نے انجہانی اُسامہ ورائچ کے ہمہ جہت شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی تو اِسی اکیڈمی کے پروفیسر تنزیل الرحمن نے ادارے کے مشن اور چترال کے لئے اس کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل نے اپنے شوخ انداز میں ادارے کے بناء اور قیام پر روشنی ڈالی اور اُسامہ ورائچ شہید کے وژن کو خراج تحسین پیش کی۔ چئیرمین چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک سرتاج احمد خان بھی اس بات کی تائید کی چترال آنے والے دنوں میں کئی ایک چلینجز سے گزرے گا اور ان سے نمٹنے کے لئے  مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ دیگر مقررین نے بھی اکیڈمی کی اہمیت اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کی ہوسٹنگ چترال کے معروف اینکر وصی الدین اکاش نے انجام دی۔

آخر میں فارع ہونے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور شہید اُسامہ ورائچ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے