چترال(نیٹ نیوز)ایس آر ایس پی کی جانب سے جمعہ کے روز بجلی کی ترسیل کے بعد ضلع ناظم مغفرت شاہ اور خان حیات اللہ خان بجلی پہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جو شیڈول بنایا گیا تھا اُس کی دہجیاں ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان نے واپڈا کے ساتھ ملکر بکھیر دی۔ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل سعید نے ایک اخباری بیان میں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ کہ دوسری طرف ہون فیض آباد شیاقوٹیک ،دنین اور ٹاون کئی دوسرے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔راغ،کجو،چمرکن اور اورغوچ تک کو بجلی دی جارہی ہے مگر جسکو شیڈول کے مطابق بجلی ملنی چاہیے تھی اُن کو ابھی تک نہیں ملی۔قاضی فیصل نے کہا کہ کیا یہی وہ اسلامی اور دینی لوگ ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں مساوات برابری اور انصاف کے نام پر دین اور قرآن پاک کا حوالہ دیکر ووٹ اسی ٹاون سے لے چکیں ہیں۔ضلع ناظم اور پاؤر کمیٹی کے بعض ارکان ہوش کے ناخن لیں اور اللہ سے ڈریں۔اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی،واپڈا،ایم این اے ،پاؤر کمیٹی اور ضلعی ناظم نے اگر کل5جون تک شیڈول پر عمل درآمد نہیں کرایا تو حالات کی خرابی کی صورت میں تمام تر زمہ داری مذکورہ اداروں اور نمائندوں پر ہوگی۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023