گولین 2 میگا واٹ بجلی گھر کیا واقعی خراب ہے؟

گولین (نمائندہ زیل) چترال ٹاؤن کے لیے گولین بیرموغ کے مقام پر بنی دو میگا واٹ بجلی گھر اپنے تکمیل کے بعد سے لیکر آج تک مختلف مسائل کا شکار رہا ہے اور ماہ صیام میں جہاں دوسری ضروریات زندگی کا استعمال بڑھ جاتا ہے وہاں بجلی کی کھپت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس سال چترال ٹاؤن کے عوام پُر امید تھے کہ مذکورہ بجلی گھر سے ان کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ لیکن گذشتہ دنوں اس میں آئی تکنیکی خرابی کا ذکر کرکے چترال کے مخلتف طبقہ فکر کو جن میں صحافی، سیاست دان اور ماہرین موجود تھے دورہ کرایا گیا اور 2 جون تک اس کی بحالی  کی باتیں ہوئیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کل یعنی 31 مئی 2017 کو مذکورہ بجلی گھر کی بجلی کوغذی ، کجو اور ملحقہ دیہات میں سہ پہر 3 بجے سے لےکر رات ساڑھے 8 بجے تک آتی رہی۔ ان حالات کو دیکھ کر عوام کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آیا بجلی گھر واقعی خراب ہے یا بجلی گھر کے پس پردہ سیاست کیا جارہا ہے۔ یہ تو 2 جون کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے