جیپ نمبر 1026-B کو حادثہ ایک ہلاک دو زخمی

چترال ( نمائندہ زیل ) چترال سے اوی جاتے ہوئے جیپ نمبر 1026-B جسے ڈرائیور فدا محمد چلا رہا تھا ،مروئے کے مقام پہان لشٹ میں خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں اُن کی والدہ زوجہ ہدایت خان جان بحق جبکہ وہ خود اور جیپ میں سوار اُ ن کے رشتہ دار اکبر ولی ولد لالی زخمی ہوا ۔ جان بحق خاتون کی نعش اوی پہنچا کر سپرد خاک کی گئی ۔ جبکہ زخمیوں کو بونی ہیلتھ سنٹر میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل اسی مقام پر ایک اور حادثہ ہوا تھا ۔ جس میں تین افراد جان بحق ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس مقام پر سڑک میں جا بجا پہاڑی تودے اور ملبہ گرنے سے سڑک تنگ رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے یہ حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے