رحمت عزیز چترالی کا دنیا کا مختصر ترین ویڈیو اشتہار بناکر عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز

اسلام آباد (نامہ نگار) دنیا کا واحد اور مختصرترین اشتہار برائے امن, جس کا دورانیہ صر ف 0.01 سکینڈ ہے۔ رحمت عزیز چترالی اس سے پہلے بھی تین عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں. مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی شہری رحمت عزیز چترالی نے دنیا کا مختصر ترین ویڈیو اشتہار بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، یہ دنیا کا واحد مختصر ترین ویڈیو اشتہار برائے امن ہے جس کا دورانیہ صرف 0.01 سکینڈ ہے، رحمت عزیز چترالی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال سے ہے اس سے پہلے یہ عالمی ریکارڈ کینیڈا کے شہری تھرنگا یامانایاکی کے پاس تھا جس کے بنائے گئے ویڈیو کا دورانیہ ایک منٹ ساٹھ سیکنڈ تھا ، رحمت عزیز چترالی دو گولڈمیڈل، دس سے زائد ایوارڈ و اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں انہوں نے اس سے قبل یونی کوڈو کو سپورٹ نہ کرنے والی زبان کھوار کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چالیس مقامی زبانوں کو سپورٹ کرنے والا مفت سافٹ وئیرایجادکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے ، رحمت عزیز چترالی کی کئی کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں،زبان و ادب اور صحافت کے فروع میں بے شمار خدمات انجام دینے پر آپ کو ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ و اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے