چیپس اورانووائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پاکستان کا مشترکہ طورپر ماحولیات سے متعلق اگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ زیل) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) کے وفد گزشتہ روزچیئرمین چیس کی قیادت میں انوائیرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پاکستان(آی پی اے) کے ڈائریکٹرجنرل فرزانہ الطاف سے ملاقات کی جس میں دونوں ادارے مل کرماحولیات سے متعلق آگاہی شروع کرنے پر متفق ہوگئے ۔ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ماحولیات سے متعلق آنے والے دنوں میں چیپس ، ای پی اے اور بحریہ ٹاؤن مل کر اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے سے متعلق مہم چلائیں گے۔ چیپس اور ای پی اے نے جلانے کی لکڑی کو ختم کرنے کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ ای پی اے اور چیپس کے تعاون سے نوجوانوں میں ماحولیات سے متعلق کتابین، پمفلٹ اور اشتہارات تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ ای پی اے نے چیپس کے ممبران کو اسلام آباد میں موجود اپنی لائبریری اورلیبارٹری کو تحقیقی مقاصد اور مطالعے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد چیپس کے اہلکاروں نے ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں آنے والے مہم کی شیڈول تیار کرنے سے متعلق میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے نے چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائیٹی کی چترال سمیت پورے ملک میں ماحولیا ت کے حوالے سے کی  جانے والی کاوشوں کو سراہااورای پی اے کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہائی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے