گرم چشمہ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئِ

چترال (نمائندہ زیل) کئی ہفتے تک بند رہنے کے بعد بالآخر گرم چشمہ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مہینے کے اوائل میں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہونے والے گرم چشمہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مسلسل کوششوں کے بعد راستے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ گرم چشمہ کےعوامی حلقوں نے راستہ کھلنے پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستے کے بندش کی وجہ سے علاقے کےعوام شدید مشکلات کا شکار تھے، گو کہ سڑک کھلنے میں کافی وقت لگا مگر اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس اورایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ نے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس گرم چشمہ کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سڑک کھولنے کے دوران اپنی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے