برف باری کے پانچ دن بعد بھی چترال ٹاون کی بجلی بحال نہ ہوسکی

چترال (نمائندہ زیل) حالیہ شدید برف باری میں چترال کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے ملنے والی بجلی اور چترال کے لوکل بجلی گھر سے مہیا ہونے والی بجلی دونوں کی لائنوں میں خرابی اور پول گرنے کی وجہ سے بجلی 3 فروری رات 11بجے سے بند ہوگئی تھی جو کہ پانج دن گذرنے کے باوجودبحال نہ ہوسکا، گرے ہوئے پول اور بجلی کے مین ٹرانسمیشن کی لائنیں گرم چشمہروڈکے بیچوں بیچ لاوارث پڑے ہوئے ہیں، پانچ دن بجلی کی عدم دستیابی نے شہر میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے اور بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کے پاس گرم ہونے کے تمام ذرائع ختم ہوچکے ہیں،بلچ اور سینگور کے علاقے میں صرف ایک پول گرچکا تھا جو کہ کب کا دوبارہ سے ایستادہ کیا گیا ہے تاہم جمعرات کی رات نو بجے بلچ اور سنگور ایریا میں لائن فالٹ کو دور کرکے بجلی بحال کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے