پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے

چترال(نمائندہ زیل) جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل امیر علی اعوان نے چترال کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر میں جی او سی ملاکنڈ کے ہمراہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ بھی موجود تھے۔ وادی کریم آباد کے شیر شال کے مقام پر جہاں گزشتہ روز نو افراد برفانی تودے تلے دب کر لقمہ اجل بن چکے تھے متاثرہ خاندان سے مل کر فاتحہ حوانی کی او سوگواران کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں چترال کے عوام خود کو اکیلے نہ سمجھے بلکہ پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے جوان ہر وقت ان کی خدمت اور ان کے ساتھ ہر قسم مدد کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر تحصیل کونسل کے رکن محمد علی شاہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے کے راستے فوری طورپر کھول دئیے جائے نیز جن لوگوں کے گھر خطرے میں ہیں ان کیلئے کوئی محفوظ مقام پر رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ 

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے بھی یقین دہانی کرائی کہ انہوں نے اپنے جوانوں کو الرٹ کیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے