AKRSPکے زیرِ انتظام اورحکومت خیبر پختونخواہ کے تعاون  سےایک اوربجلی گھر کاافتتاح۔

چترال(نمائند ہ نمائندہ زیل) شیر شال  کر یم آباد میں پیڈو حکومت خیبر پختونخواہ کے مالی تعاون سے بننے والے 50 کلوواٹ کے پن بجلی گھر کا ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی فوزیہ کے ہاتھوںباقاعدہ افتتا ح کیا گیا۔ مذکورہ بجلی گھر پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ ارگنائیزیشن (PEDO) کی صوبے بھر میں بننے والے 356 چھوٹے پن بجلی گھروں میں سے ایک ہے جن کو AKRSP چترال نے کنسلٹگ ایسو سی ایٹ پشاور کی زیر نگرانی کمیونٹی پارٹنر شپ کے اصول کے تحت بنایا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی فوزیہ مہمان خصوصی تھی۔

دیگر شراکاء میں عبدالطیف ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال ، کریم آباد سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر محمد یقوب خان اور نائب ناظم موجود تھے۔ AKRSP پیڈو پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر ، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بمعہ عملہ اور علاقے کےلوگوں کی کثیر تعدادنے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر AKRSP پیڈو پراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ضیاء اللہ نے مہمانوں اور شراکا ء کو خوش آمدید پیش کہا اور پراجیکٹ کے مختلف حصوں جن میں سول ورک ، مشینری اور استفادہ کنندہ گان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیہی تنظیمات کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس پراجیکٹ کو انہوں نے مختصرمدت میں  معیا ر پایہ ٔ تکمیل کے مراحل تک پہنچایاجو کہ یہاں کی تنظیمات کی فعالیت کا منہ بو لتاثبوت ہے۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ فوزیہ بی بی فوزیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے صوبے کے اندر طویل المدت توانائی کے منصوبوں کے سا تھ ساتھ کم مدتی منصوبوں پر بھی کام کر رہاہے جن میں356 چھوٹے پن بجلی گھر صوبے کے 12 اضلاع میں بن رہے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے پسماندہ اور غریب عوام کو بجلی کی سستی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر AKRSP چترال کو خراج تحسین پیش کیا اور مقامی آبادی کو مبارکباد  دی۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت  گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں  بلا تفریق ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کا نظام گزشتہ سال سے بحال کیا گیا ہے۔جس کے اندر اختیارات عوام کے نمائندوں کو منتقل کیا گیا ہے اور سیکڑوں افراد کو اس سے فائدہ پہنچا ہے۔

AKRSP پیڈو پراجیکٹ کے ڈائر کٹر محمد درجات نے آخرمیں تمام سٹیک ہولڈرزجن میں پیڈو، حکومت خیبر پختونخواہ، Consulting Associates Peshawar ، مقامی تنظیمات اور مہمانان گرامی کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ تمام کی کاوشوں سے یہ پراجیکٹ کامیا بی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔ انہوں نے مقامی آبادی پر زور دیا کہ اب اس پراجیکٹ کو چلانا اور اس کو بحال رکھنا ان کی ذمہ داری ہے اور امید ظاہر کی کہ مقامی تنظیمات اس پراجیکٹ کو بحا ل رکھنے کے سلسلے میں کسی کے محتاج نہیں ہونگے۔
آخر میں مقامی تنظیمات کے نمائندوں نے پییڈو حکومت خیبرپختونخواہ اور AKRSP کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے علاقے کی دورافتادگی اور پسماند گی کومدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی توانائی کے مسٔلے کو حل کردیاجس سے مقامی آبادی کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اس سلسلے میں اقداما ت کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email