ڈپٹی کمشنر چترال ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا مہمان

چترال(نمائندہ زیل)گزشتہ دنوں نئے  ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی کے اعزاز میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ڈسٹرک پولیس افیسر چترال سید علی اکبر شاہ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام سمیت چترال سکاؤٹس کے تمام افیسر ز نے شرکت کیں۔ظہرانے کی یہ تقریب چترال سکاؤٹس افیسر مس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے نئے مہمان کو خوش آمدید کہا اور اپنی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کرنل نظام الدین شاہ نے ےتقریب کے اختتام پر ڈی سی چترال کو چترالی کوٹ اور خصوصی ٹوپی بھی پہنائی۔

Print Friendly, PDF & Email