لواری ٹنل پہلے ہی روز شیڈول پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔مسافر طویل انتظار سے پریشان

لواری(نمائندہ زیل) حالیہ برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس لیے آج جمعہ کو پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق مسافروں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔لیکن صبح سات بجے سے شام سات کے کے مقرر شدہ شیڈول پر پہلے ہی دن عملدرآمد نہ ہوسکا۔ میرکھنی کے مقام پر گاڑیوں کے قافلے رک گئے ہیں۔مگر تا حال گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں ملی ہے۔یاد رہےضلعی انتظامیہ چترال نے موسم سرما کے دوران برفبار ی کے نتیجے میں لواری ٹاپ روڈ کی بندش کے بعد لواری ٹنل کو عام پبلک کے لئے کھولنے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ٹنل کوہفتے میں صرف جمعہ کے دن صبح 7سے لے کر شام 7بجے تک پبلک کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ہفتے میں صرف ایک دن کے لیے لواری ٹنل کو پبلک کے لیے کھولنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قطعی طور پر ناکافی قرار دی تھی۔اب اس ایک دن کے شیڈول پر بھی صحیح طریقے سے عملدرآمد نہ ہوا تو مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email