مارچ 2017 سے سی پیک روڈ پر کام کا آغاز چترال سےہوگا اور چترال میں چینی کمپنیاں معدنیات کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔ وزیر اعلیٰ

گورنمنٹ ہائی سکول بریب اور گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کو ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کے احکامات  جب کہ سہت روڈ موڑکھو اور ایکسٹنشن اف کھوت لنک روڈ کے ساتھ  ساتھ مستوج کو دریاہ کی کٹاؤ سے بچانے کے لیے  اطراف  میں حفاظتی دیوار بنانے کے تین منصوبوں کے لیے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی۔

پشاور (نمائندہ زیل) ایم پی اے پی کے90 اپر چترال سید سردار حسین نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ایم پی اے نے سی پیک روڈ کو چترال سے گزارنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ کی کوششوں کو سراہا ۔

جب کہ سی پیک جوائنٹ ووکنگ کمیٹی   میں ایم پی اے  سردار حسین کو بیحثیت ممبر شامل کرنے پر پرویز خٹک صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔  وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  نے  بتایا کہ مارچ 2017 سے سی پیک روڈ پر کام کا آغاز چترال سےہوگا۔جب کہ چائنا میں دستخط ہونے والے دستاویز  کی روشنی میں چترال میں چینی کمپنیاں قدرتی وسائل اور معدنیات کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔اس سے چترال میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ملاقات میں ایم پی اے سردار حسین کی خصوصی درخواست پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گورنمنٹ ہائی سکول بریب اور گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کو ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کے احکامات جاری کیا۔جب کہ سہت روڈ موڑکھو اور ایکسٹنشن اف کھوت لنک روڈ کے لیے موقع پر فنڈ جاری  کرنے کی منظوری دی۔ساتھ  ہی مستوج گاؤں کو دریاہ کی کٹاؤ سے بچانے کے لیے مستوج کے اطراف حفاظتی دیوار بنانے کے تین منصوبوں کے لیے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی ۔

Print Friendly, PDF & Email