پیڈو /کےپی کے حکومت کی طرف سے بننے والے پن بجلی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل پر AKRSP کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی بی فوزیہ

گبور( نمائندہ زیل) لٹکوہ کے آخری گاؤں ڈنسک گبور اور گبور بخ جو کہ افعان بارڈر پر واقع ہیں میں پیڈو حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی معاونت سے کمیونٹی پارٹنر شپ کے اصول کے تحت بننے والے دو پن بجلی گھر وں ڈنسک گبور 30 اور گبور بخ میں 50 کلوواٹ کے پن بجلی گھر شامل ہیں کی باقاعدہ افتتاح کی گئی۔

ان منصوبوں کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی ایم ۔پی ۔ اے و پارلیمانی سکریڑی برائے سیاحت حکومت خیبر پختونخواہ بی بی فوزیہ  نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نمائندے رحمت غازی ، عبد الطیف،صفت گل ممبر ان ڈسٹر کٹ اسمبلی چترال ، Consulting Associate Peshawar کا نمائندہ ، AKRSP کے اسٹاف ، بمعہ انجنیئرنگ ٹیم، علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھیں۔ اس موقع پر ایم۔ پی ۔ اے محترمہ بی بی فوزیہ نے تختی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد فیتہ کاٹ کر منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ AKRSP پیڈوپراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر جناب محمد ضیاء اللہ نے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر پیڈو، حکومت خیبر پختونخواہ اور مہمانان گرامی کاباوجود برف باری پروگرام میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پیڈو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر ایوب کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے ان پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر MPA بی بی فوزیہ نے توانائی کے حوالے سے پا کستان تحریک انصاف کی کوششوں کے حوالے سے شراکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے اندر توانائی کی ضروریات اور مواقع کو مد نطر رکھتے ہوئے ان کی حکومت نے صوبے کے 12 جنوبی اضلاع ،جن میں چترال بھی شامل ہے 356 منی مائیکرو ہائیڈرو پاور تعمیر کررہاہے جن میں 55 بجلی گھر ضلع چترال میں بن رہے ہیں اور یہ دونو ں پراجیکٹس بھی ان منصوبو ں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ان دونوںپا رٹی کے دوسرے رہنماؤں نے بھی اپنی مختصر خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قلیل مدت کے اندر موجود وسائل کو برو ئے کار لاکر صوبے کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے اور عوام سے کیے گئے تبدیلی کے وعدے کوحقیقت کر دکھایا۔ مذکورہ دونوں منصوبوں کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ حکومت خیبر پختونخواہ چترال کے اندر پسماندہ دیہات کو سستے داموں بجلی مہیا کرنے کے لیے ان چھوٹے منصوبوں کے لیے AKRSP چترال کو ٖفنڈز فراہم کیاہے ۔ اور AKRSP کے 34 سالہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے کسی NGO کو اپنے کام میں شامل کیاہے ان منصوبوں کے علاوہ بھی توانائی کے شعبے میں حکومت چترال کے اندر ڑاوی جیسے بڑے منصوبوں پر بھی کام شروغ کیا ہے جو کہ طویل المدت منصوبے ہیں ۔ ان کی تکمیل سے ضلع کے اندر معاشی ترقی آئے گی۔مقامی لوگوں نے منصوبوں کے لئے مالی معاونت پر حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر AKRSP کی کوششوں کی تعریف کی کہ انہوں نے مقامی آبادی کو ساتھ لیکر ان دور افتادہ علا قوں میں توانائی کے اس اہم مسلے کو حل کرنے کے لئے کام کیا۔ آخر میں
AKRSP-PEDO پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر محمد درجات نے منصوبوں کی تکمیل میں مقامی آبادی کے کردار کو سراہا اور دوسرے تمام سٹیک ہولڈرز جن میں پیڈو حکومت خیبر پختونخواہ ۔ Consulting Associates Peshawar، دیہی تنظیمات اور کنٹریکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مقامی آبادی ان منصوبوں کو چلانے اور بحال رکھنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email