غذر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

غذر(نامہ نگار)غذر میں موسم سرما کی پہلی برف باری غذر کے بالائی تحصیل یاسین پھنڈر اور گوپس نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔برفباری کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ۔بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد غذر کے نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی سوختنی لکڑی کی طلب میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے غذر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے گوپس ،یاسین اور پھنڈر کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔بالائی علاقوں میں برف باری سے غذر کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں ایک دم اضافہ ہونے لگا۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی علاقہ بھر میں سوختنی لکڑی کی طلب میں بھی اضافہ ہونے لگا جبکہ لکڑی بیچنے والوں نے لکڑی کی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیا ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی کے بیوپاریوں کو لگام دینے کے لئے لکڑی کی قیمتیں مختص کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email