لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں میں آگ بھڑک اُٹھی

چترال(نامہ نگار) زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں عشریت کے نئے بازار میں آگ بھڑکنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی۔ انچارج پولیس چوکی عشریت کے مطابق عشریت بازار کے ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں معراج الدین، منیر احمد، بشیر احمد، حائستہ رحمان اور محمد رحمان کی دکانیں جل گئیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے میں مدد کی تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے اور وہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس میں پانچ دکانیں جل گئی۔ متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہلخانہ کیلئے رزق حلال کمائے

Print Friendly, PDF & Email