بالائی چترال نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ لواری ٹاپ سمیت متعدد راستے بند

چترال شہراورگردونواح میں وقفے وقفے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری نے موسم کی ٹھنڈک میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ سلسلہ رات سے جاری ہے اور اب تک چترال کے بالائی حصوں میں دس انچ تک برف پڑچکی ہےجس کی وجہ سے لواری ٹاپ روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

اوراپر چترال میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے منگل سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفےسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیےگئے کم سےکم اور گزشتہ روز زيادہ سے زیادہ درجہ حرارت (سینٹی گریڈ)، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب اور اگلے 24 گھنٹوں کا موسم

Print Friendly, PDF & Email