آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سال نو کی آمد پر حکومت نے عوام کو تحفہ دے دیا ہے حکومت نے اوگرا کی آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے پر قومی خزانے کو 4 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 15 روز کے لیے ہیں ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email