جمعیت اہل حدیث ضلع چترال کےپلیٹ فارم سے مفت کتابیں لٹریچر اور پمفلٹ بھی تقسیم کئیے جائیں گے۔میٹنگ میں فیصلہ

نئے عیسوی سال کے آغاز پر ضلعی سطح پر جمعیت اہل حدیث کے اراکین کا ہنگامی اجلاس جمعیت کے مرکزی دفتر واقع اتالیق بازار میں منعقد ہوا – اجلاس کا مقصد انتظامی امور کی انجام دہی کو بہتر بنانا اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کے کام کو مزید تیز کرنا تھا – اجلاس کا آغاز درس قرآن پاک سے ہوا ۔ اس میٹنگ میں ابتدائی تاریخ سے لیکر اب تک کے پیش رفت کا جائزہ رپورٹ پیش کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت امیر ضلع محمد عمر قریشی نے انجام دیا ۔ اس میٹنگ میں بتایا گیا مورخہ 2/12/16 کو ایک اور ہنگامی میٹنگ کی گئی تھی ۔ جس میں جمعیت کے صرف چھ ارکان شامل تھے ۔ آج کی میٹنگ میں ضلع بھر کے 7 تحصیلوں کے آراکین شامل ہوئے جنہوں نے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے پر بحث اور اتفاق رائے کیا اور آئندہ کے لیے منظم مربوط اور فعال طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔ اس میٹنگ کی خاص بات آراکین جمعیت نے ضلعی امیر سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع کی سطح پر دعوتی اور تنظیمی کام کو تیز کیا جائے چترال ٹاؤن کے اندر عربی زبان سیکھنے کےلیے عربک لینگویج اکیڈمی کا بندوبست کیا جائے گا ۔ جمعیت اھل حدیث ضلع چترال نے مختلف مواقع پر چترالی عوام کو ریلیف فراہم کرتا آیا ہے – رمضان پیکیج اور عید قربان پر قربانی کے گوشت کی تقسیم وغیرہ اس تنظیم کی ایک اور قابل عمل کام وسیع پیمانے پر قرآن و سنت کی نشر و اشاعت ہے ۔ اس اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ بہت جلد چترال کے نوجوانوں کو اسلام , صحیح عقیدہ کی پہچان و اصلاح اور منکرات و بدعات سے بچنے کےلیے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے اور مفت کتابیں لیٹریچر پمفلٹ بھی تقسیم کئیے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email