سال ۲۰۱۷ میں بھی ظہیر الدین صدر و کابینہ چترال پریس کلب برقرار

چترال ( نامہ نگار) چترال پریس کلب کے اراکین نے متفقہ طورپر نئے سال کے لیے گزشتہ سال کی کابینہ کو برقرار رکھاجس کے مطابق ظہیر الدین(روزنامہ ڈان) صدر اور سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ) سینئر نائب صدرمیاں آصف علی شاہ کاکاخیل (پی ٹی وی)،جنرل سیکرٹری عبدال غفارلال( آوازچترال ڈاٹ کم)،خزانچی نورافضل خان( روزنامہ آج) اورآفس سیکرٹری نذیراحمدشاہ( روزنامہ اوصاف) رہیں گے۔
ہفتے کے روز منعقدہ سالانہ جنرل اجلاس میں اس بات پر تمام اراکین نے اتفاق کیاکہ موجودہ حالات میں نئے انتخابات کی بجائے پرانی کابینہ کوبحال رکھاجائے ۔ اس
موقع پر منتخب صدر ظہیرالدین نے باربار اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کاشکریہ ادا کیا۔
زیل چترال تمام دوبارہ منتخب ہونے والی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ امید ہے کہ اس سال بھی چترال کے صحافی مشکل حالات میں اپنے فرائض بحسن و خوبی سر انجام دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email