یونیورسٹی آف چترال کے لئے ڈائیریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ذرائع

یونیورسٹی آف چترال کے لئے ڈائیریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چترالیوں کا درینہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔ اور چترال میں ایک مکمل یونیورسٹی تعمیر ہونے جارہاہے۔ جس کے لئے چترالیوں نے بہت کوشش کی اور اپنے اسی اصولی موقف پر ڈٹے رہے۔ ذرائع کے مطابق چترال میں یونیورسٹی کے قیام اور تعمیراتی کاموں کو سرانجام دینے کے لئے سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ڈائیریکٹر نامزدگی پر غور کیا جارہاہے۔ اور آنے والے کچھ دنوں میں اس کی باقاعدہ نوٹیفیکشن کی جائے گی۔

چترال صوبے کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے اور یہاں کالجوں کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہے اور یہاں سے سالانہ 15000سے 20000 ہزار طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے دوسرے یونیورسٹیوں کا رخ کرتے ہیں اور ایک کثیر زرمبادلہ چترال سے باہر چلا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے چترال میں یونیورسٹی کے قیام کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے چترال میں تعلیم کا حصول اسان ہوگا اور تعلیم کو فروغ ملے گا۔ ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع پیدا ہوںگے۔

Print Friendly, PDF & Email