چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی کا طیارہ PK661 حادثے کا شکار

بدھ کی شام چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کے کا ٹربو ATR طیارہ پرواز نمبر 661کیلئے شام 3:30پر اڑان بھرا اور اس پرواز کو شام 4:40بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر شام 4:20پر طیارہ کا رابطہ کنٹرول ٹاؤر کے ساتھ طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور جلد ہی ایبٹ آباد کے تحصیل حویلیاں کے علاقے میں طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق ہو گئی۔حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ،معروف مبلغ جنید جمشید،ہاشو فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر سلمان زین العابدین،چترال پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ فرہاد عزیز،معروف کاروباری شخصیت حاجی تکبیر اور تین غیر ملکیوں سمیت 47مسافر سواراور عملے کے 5افراد سوار بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں تین غیر ملکی بھی سوار تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چترال میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حویلیاں سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت پاک آرمی کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

پی آئی اے نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے پی کے 661میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ڈی سی او چترال اسامہ وڑائچ سیٹ نمبر21اے،نعت خواں جنید جمشید،سیٹ نمبر 27 اے اور انکی اہلیہ نیہا جنید سیٹ نمبر 27 سی پر بیٹھی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email