اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ شعر و ادب کے فروغ سے معاشرے میں تحمل، برداشت، ہمدردی اور خیر سگالی کے کلچر کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لیےاپنے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ علمی و ادبی اداروں کو زیادہ فعال بناکر معاشرے کو کتاب کی طرف مائل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو اپنے اغراض ومقاصد کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں کو اپنی تخلیقات کی اشاعت اور فروغ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو ’’ زبان ادب اورمعاشرہ ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔ یہ کانفرنس 5جنوری سے 8جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023