دنین گژاندہ میں چھت گرنے سے تین افراد جان بحق

چترال(زیل نمائندہ) دنین گژاندہ میں زمین سرکنے کی وجہ سے دوکمروں کے چھت گرنے سے تین افراد جان بحق ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق گزشتہ علی الصبح تین افراد زندگی کی بازی اس وقت ہار گئے جب لینڈسلائنڈینگ نے دوکمروں کے چھتوں کو  زمین بوس کیا۔ جان بحق افراد میں وسیم خان سکنہ گژاندہ دنین، تنویر سکنہ بروز گول دیہہ اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کے بعد دولاشوں کو ملبے سے نکالا جب کہ ایک لاش کو مقامی افراد نے خود نکالا۔ جان بحق افراد کو آج ان کے آبائی علاقوں  میں سپردخاک کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email