دولومچ اور سین لشٹ کے لئے پینے کے پانی کے سکیم کا افتتاح

چترال (زیل نمائندہ)چترال کے مضافاتی علاقے دولومچ اور سین لشٹ کی تقریبا چار ہزار آبادی کے لئے ایک غیر سرکاری ادارے کی جانب سے تیار کردہ پینے کی پانی کے تیار منصوبے کا اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جناب منہاس الدین آج باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پانچ سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل علاقے کے لئے مذکورہ ادارے نے یہ منصوبہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے اپنی نوعیت کا چترال کی سطح پر پہلا منصوبہ ہے۔ادارے کے سینئر انجینئر نے اس موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے دریا کے کنارے 29 فٹ گہرائی تک کھدائی کرکے تالاب بنایا گیا اس گہرائی میں موجود پانی قدرتی طور پر فلٹر ہو کر پینے کے قابل بن جاتا ہے۔ اس قدرتی طور پر فلٹر شدہ پانی کو 6 انچ پائپ کے ذریعے پمپ کے ذریعے سطح سمندر سے 200 فٹ اوپر دولومچ کالونی تک پہنچایا گیا جہاں اس کے واٹر ٹینک بنائے گئے ہیں وہاں پانی مقامی دیہات کو سپلائی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی اوپر پہنچانے کے لئے دو عدد 180 ہارس پاؤر کے موٹر نصب کئے گئے ہیں جو 26 لیٹر فی سکینڈ کے حساب سے پانی اوپر پہنچاتے ہیں۔
افتتاح کے بعد آے ڈی سی منہاس الدین، محمد کرم اور علاقے کے عمائدیں نے اوپر جاکر واٹر ٹینک کا معائنہ بھی کیا۔ واٹر ٹینک سے مختلف دیہات کے لئے سپلائی لائن اپنی جگہ ایک اور اعلی کام ہے جس کو تمام افراد نے سراہا۔ بعد میں اس سلسلے میں کمیونٹی بیسڈ سکول دولومچ میں ایک پروقار تقریب کمیونٹی کی طرف سے منعقد کی گئی جس سے اے ڈی سی سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں اور عمائدیں علاقہ نے خطاب کیا ۔ادارے کے ریجنل پروگرام منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولومچ واٹر سپلائی سکیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خاص طورپر واٹر ٹینک کے لئے زمین فراہم کرنے پر زمین مالکان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جناب منہاس الدین نے کہا کہ مذکورہ چترال میں واقعی ایک کامیاب ترین برانڈ کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پرائیویٹ اداروں کے مشکور ہیں جو حکومت کے شانہ بشانہ چترال کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں جس سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجاتی ہے۔ صوبے کا سب سے بڑا ضلع اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام کو تمام سہولیات بہم پہنچانا ایک مشکل امر ہوتا ہے اس میں ان جیسے ادارے کردار ادا کرکے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں جس کے لئے ہم ان کے مشکو رہیں۔
تقریب سے دیگر عمائدیں علاقہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ادارے کے شکر گزار ہیں جس سے علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے اتنے بڑے منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ دولومچ کالونی میں پہلا کامیاب پینے کے پانی کا منصوبہ ہے۔ ہم حکومت سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل سے بھی علاقے کے مزید مسائل کو حل کرنے میں عوام کی مدد کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر تقریب میں موجود علاقے کے خواتین نے بھی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مذکورہ ادارے کے اس کام کو سراہا۔ ناہید کا کہنا تھا کہ وہ کالج کی طالبہ ہیں پہلے ان کے علاقے میں پانی کی عدم موجودگی کی وجہ کالج جانے سے پہلے وہ پانی لینے کے لئے گھر سے بہت دور تک جاکر پانی لے آتی تھیں جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ان کی سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی ہے اور وہ اس منصوبے کی تکمیل پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email