CM KP Mahmood Khan

محراب نبی کے قاتل گرفتار ہوں گے۔ وزیر اعلی

پشاور(زیل نمائندہ) محراب نبی جیسے پھول کے قاتل اب نہیں بچ پائیں گے۔ اس حوالے سے حکمران جماعت کے سوشل میڈیا ٹیم ضلع چترال نے خصوصی طور پر ہنگامی بنیادوں پر کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ سوشل میڈیا ٹیم ضلع چترال کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے پی کے اور گورنر صاحب سے خصوصی ملاقات اور محراب نبی کے دردناک قتل کے حوالے سے بات کی گئی تو وزیر اعلیٰ صاحب نے یقین دلایا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد محراب نبی کے قاتل گرفتار ہوں گےاور مقتول کے ورثاء کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔موجودہ اور سابقہ قتل کے واقعات کے حوالے سے قرار داد بھی پیش کی گئی۔ مذکورہ ٹیم کے نواجوان ایکٹیوسٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم چترال نے انشاء اللہ چترال کے بیٹے محراب نبی کو انصاف دلانے کے لئے بھر پور جدو جہد جاری رکھے گی

Print Friendly, PDF & Email