پاکستان سپرلیگ کے لیے چھٹی ٹیم کی اونر شپ فروخت ہوگئی

پاکستان سپرلیگ کے لیے چھٹی ٹیم کی اونر شپ فروخت ہوگئی۔ علی ترین اگلے سات سال کے لیے مالک بن گئے۔

ان کے مدمقابل جنوبی افریقہ کی کمپنی کے نمائندے  احمد چنائی نے انکشاف کیا ہے کہ علی ترین نے  چھ عشارہ تین پانچ ملین ڈالرز (موجودہ ریٹ کے مطابق اٹھاسی کروڑ سالانہ )قیمت لگا کر یہ بڈ اپنے نام کی ہے۔ ہم نے اس کی صرف پینتیس کروڑ سالانہ بولی دی تھی۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے علی ترین کی جانب سے دی گئی قیمت کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ۔ پی سی بی کی جانب سے اس کے لئے باون کروڑ سے زیادہ رکھی  تھی۔

ملتان سلطانز کے مالکان کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نئے ٹینڈر جاری کیے۔ جس کے تحت  بڈز  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھولی گئی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحب زادے علی ترین نے سب سے زیادہ قیمت لگاکر اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہیں

Print Friendly, PDF & Email