CMKPLive

وزیر اعلی سے آپ کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟

پشاور (زیل ڈیسک) موجودہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا (فیس بک ) کے ذریعے عوام تک رسائی چاہتی ہے اور اس سلسلے میں پہلی کوشش خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کل فیس بک لائیو پر عوامی سوالات کا جواب دے کر کریں گے۔

ان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ آج یعنی بروز جمعرات رات 8 بجے اپنے فیس بک پیج سے لائیو ہونگے۔ جس کا ایڈرس یہ ہے  https://facebook.com/IMMahmoodKhan/ تاہم لائیو پروگرام میں سوالات کرنے کے لئے صرف فون کرکے حصہ لیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے نمبر اس اشتہار میں دیا گیا ہے۔

CM KP Live Ad

Print Friendly, PDF & Email