خالد بن ولی کا فیس بک اکاؤنٹ یادگاربنادی گئی

نیویارک (زیل ڈیسک) چترال کے ہر دلعزیز شخصیت، سابق انسپکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن  اور سابق سول جج خالد بن ولی کو فیس بک کی جانب سے خراج تحسین عقیدت کیا گیا۔ خالد بن ولی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ کو "یادگاری اکاؤنٹ” کا درجہ دیدیا۔

Khalid Chitrali

خالد بن ولی کے اکاؤنٹ کے اوپر درج بیان میں لکھا ہے ‘ ایسی جگہ جہاں دوست اور رشتے دار اکھٹے ہوکر اس شخص کی یادیں شیئر کریں گے جو دنیا سے چلا گیا

عام طور پر اس طرح فیس بک کی جانب سے جب کیا جاتا ہے جب کسی فرد کا حادثے یا بیماری کے نتیجے میں اچانک انتقال ہوجائے اور اس کے دوست اور پیارے سوشل میڈیا سائٹ کے اکاؤنٹ میں آکر اس کی یادیں شیئر کریں اور خراج عقیدت پیش کریں۔

یادگاری اکاؤنٹ میں کوئی بھی لاگ ان نہیں ہوسکتا جبکہ لفظ ‘ریمیمبر’ مرحوم کی پروفائل پر اس کے نام کے اوپر لکھا ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email