گرم چشمہ (زیل نمائندہ) ڈی۔پی۔او چترال نے چترال کے دور افتادہ علاقہ گرم چشمہ میں ایک عوامی کھلی کچہری منعقد کی جس میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین جن میں علاقہ کے مشران ،یونین کونسل کے ممبران ،ناظمین اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس کھلی کچہری میں کئی امور زیر غور ائے جن میں انوسٹی گیشن کے شعبہ سے درپیش مسائل کو ڈی۔پی۔او چترال کے سامنے رکھا گیا ۔ علاقہ میں کمسن موٹر سائکلسٹ اور منشیات کے حوالے سے ڈی۔پی۔او چترال سے ان کی روک تھام کے سلسلے میں مزید سختی لانے کی درخواست کی گئی۔ علاقہ میں خودکشی کے رجحان پر قابو پانے کیلئے ڈی۔پی۔او چترال سے Awareness پروگرام شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔ عمائدین آرکاری نے تھانہ ارکاری کی تعمیر کی درخواست کی۔ ٹریفک سے متعلق مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہی دی گئی ۔ DRC اور پبلک لیزان کمیٹی کو فعال بنانے اور ازسرےنو تشکیل کی بھی استدعا کی گئی۔ سڑکوں ،پوسٹ مارٹم،علاقہ میں مجسٹریٹ کی دستیابی اور مائینگ سے متعلق بھی ڈی۔پی۔او سے استدعا کی گئی تاکہ ڈی۔پی۔او ان کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچاسکے ۔ اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ علاقہ میں امن اور اشتی اپنی مثال آپ ہے پولیس سے متعلق مسائل کو بر موقع حل کرنے کے احکامات جاری کیے دیگر اداروں سے متعلق مسائل کو ان کے متعلقہ سربراہان تک پہنچانے کا وعدہ کیا ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023