گلگت اور چترال کے طلبا ؤطالبات کا غذر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مارگلہ میں "چیرٹی ہائیک” کا انعقاد

اسلام آباد (نمائندہ زیل)شاد فاؤنڈیشن اور ایوب ہمدردی فاؤنڈیشن کی طرف سے اپر اشکومن غذر کے سیلاب متاثرین کی مالی امداد اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق نوجوانوں میں آگاہی پھیلانے کیلیے مرگلہ اسلام آباد میں چیرٹی ہائیک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد میں زیرِتعلیم گلگت اور چترال کے سینکڑوں طلبا ؤطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔مرگلہ ٹریل 3 پر ٹریکینگ کرتے ہوئے طلباؤطالبات نے غذر میں امسال جولائی میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلیے عطیات جمع کیے۔ اس ہائیک کا مقصد دنیا میں ہونے والی موسمی تبدیلی اور ان سے منسلک آفات اور نقصانات اور ان کے سدِباب کے طریقوں سے متعلق نوجوانوں میں شعور اور بیداری پیدا کرنا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بالخصوص شمالی علاقہ جات موسمی تغیرات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ان خطرات کا مستقبل میں اور زیادہ بڑھنے کے خدشات ہیں۔ جن کی روک تھام کیلیے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنےکی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email