پاکستان کے نامور دانشورڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم کا ڈگری کالج میں خطاب

چترال: (زیل نمائندہ) پاکستان کے معروف دانشور شخصیت ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم ان دنوں چترال کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ اس دوران انھوں نے چترال کے مختلف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا اور اپنی تجربات سے طلباء وطالبات کو روشناس کرایا۔
انھوں نے جمعہ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے مین ہال میں طلبأء اور اساتذہ سے”فکر ، صبر ،شکر” کے موضوع پر خطاب کیا۔ انھوں نے بطور استاد اپنے تجربات کو تقریب کے شرکاء کے سامنے پیش کرتے ہوٸے محنت کو جاری رکھنے پر زور دیا بلکہ سبق کی تیاری صرف امتحان کے دنوں کے لیے کرنے سے اجتناب کرنے اور پوری عمر محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلبأء امتحان کے دنوں سبق کی تیاری کرتے ہیں اور وقت گزرنے کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں لہزا انہی حربوں سے اجتناب کر کے علم حاصل کر کے غور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email